Ahmed Alvi

Add To collaction

22-Mar-2022 مزاحیہ پیروڈی

پیروڈی 

 کبھی سائرہ نے کوٹا کبھی طاہرہ نے مارا
رہا گردشوں میں ہردم مرے عشق کا ستارا

نئی منزلوں کی مجھ کو رہی جستجو ہمیشہ
کبھی چار بیویوں سے نہ ہوا مرا گزارہ

کیا عقد جس سے میں نے ہوئی وہ خدا کو پیاری
ہوئیں آٹھ شادیاں پر میں ہوں آج تک کنوارا 

نئی بیوی جب بھی آئی کئی بچے ساتھ لائی 
کسی اہلیہ سے مجھ کو نہ ہوا کبھی خسارہ

یہ عرب کے لوگ کیسے کرتے ہیں ملٹی میرج 
کیا ایک اہلیہ نے تنگ قافیہ ہمارا

کبھی یہ مجھے دلا دو کبھی وہ مجھے کھلا دو 
نہ کہو مجھے بچارہ میں ہوں بیویوں کا چارہ

مجھے آج تک ملا کیا محبوب بیویوں میں 
ہوئیں بار بار شادی ہوا عشق کیا دوبارہ

وہی چاند جیسی صورت دل میں بسی ہے اب تک
ہوئیں چار شادیاں پر ہوا عشق کیا دوبارہ

احمد علوی 

   2
0 Comments